شدید درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر
حملہ :
پشاور: (نیوز4یو) درہ آدم خیل میں وفاقی
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازصاحب کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نےشدید فائرنگ
کر دی۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں اُن کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیورشدید زخمی ہوئے ہیں۔
خوش قسمتی سے وزیرشبلی فراز اس واقعے میں
محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز بلدیاتی انتخابات
میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جارہے تھے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد
چوہدری نے ٹویٹر پر واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درہ آدم خیل میں
نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ
کی۔ واقعے کے دوران وہ محفوظ رہے لیکن ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال
لے جایا گیا۔
درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پرشدید حملہ |
0 Comments