Header Ads Widget

Responsive Advertisement

clashes during baldiyat election kpk;

  

پشاور ( نیوز4یوپاک) خیبرپختونخوا کے متعدد پولنگ سٹیشنز پر مختلف سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

جھڑپوں میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

 

پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں خواتین پولنگ سٹیشن کے، باہر سیاسی جماعت کے حامیوں کی جانب سے سٹیشن میں گھسنے کی کوشش کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔ پشتخرہ کے علاقے میں لیڈیز پولنگ سٹیشن سے پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

 

خیبر میں فائرنگ اور پولنگ سٹیشن کے فرنیچر کو نقصان پہنچا، چارسدہ میں پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی، ایک شخص زخمی تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

بونیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی (جے آئی) کے کارکنوں نے مارپیٹ کی اور پولنگ اسٹیشن کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔

 

کرک میں فقیر خیل کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 کے زخمی ہونے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔

 

تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے محمود خیل میں مشتعل ہجوم نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بول دیا، بیلٹ بکس توڑ دیے اور تمام ووٹوں کو آگ لگا دی۔

 

درہ آدم خیل میں بھی جھڑپوں کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

 

جمرود کے ایک پولنگ سٹیشن میں جنرل کونسلر کے دو امیدواروں میں تصادم کے بعد پولنگ بھی روک دی گئی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

کئی پولنگ سٹیشنوں پر جھڑپوں کی اطلاع ہے۔


Post a Comment

0 Comments