Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Sad poetry in urdu 2 lines

Sad poetry in urdu 2 lines ; 

I am trying to provide u "sad poetry in Urdu 2 lines"because most of people

like it. Poetry selected from different poets books, which is very effective

and has great deep meanings. I hope u will like it.

                                                          پروین شاکر 

 خبر لائی  تو  ھے باد  بہار اس  کی

شاید اس راہ سے گزرے گی سواری اس کی

 

میرا چہرہ ہے فقط اس کی نظر سے روشن

اور باقی جو ھے مضمون  نگاری اس  کی

 

آنکھ اٹھا کر جو روادار نہ تھا دیکھنے کا

وہی دل کرتاہے منت و زاری  اس  کی

 

رات کی آنکھ میں ہیں ہلکے گلابی ڈورے

نیند سے پلکیں ہوئی جاتی ہیں بھاری اس کی

 

اس کے دربار میں حاضر ہوا یہ دل اور پھر

دیکھنے و الی تھی کچھ کار گزاری اس کی

 

آج تو اس پہ  ٹھرتی  ہی نہ  تھی  آنکھ  ذرا

اس کے جاتے ہی نظر میں نے اتاری اس کی

 

عرصہ  خواب  میں رہنا ہے  کے  لوٹ آنا ہے

 فیصلہ کرنے  کی اس بار ہے باری اس  کی

Sad poetry in urdu 2 lines ;  اردو سیڈ پوئیٹری 2 لائن ان اردو

Sad poetry in urdu text:

دیکھنے کا جسے کل رات میں ڈھنگ اور ہی تھا

صبح جب آئی تو اس چشم کا رنگ اور ہی تھا

شیشہِ جاں کو مرے اتنی ندا مت سے نہ دیکھ

جس سے ٹوٹہ ہے یہ آئینہ وہ سنگ اور ہی تھا

خلق کی بھیجی ہوئی ساری ملامت ایک سمت

اس کے لہجے میں چھپا تیرو تفنگ اور ہی تھا

کیا عرض اس سے کہ کس گوشہ عزلت میں رہا

شمع کے آگےجب آیا تو پتنگ اور ہی تھا

لوچراغوں کی بجھانے سے ذرا سا پہلے

میرا سردار کا اندازہ جنگ کچھ اور ہی تھا

Sad poetry in urdu 2 lines ;  اردو سیڈ پوئیٹری 2 لائن ان اردو


Sad poetries in urd:

اک ہنر تھا کمال تھا کیا تھا

مجھ میں تیرا جمال تھا کیا تھا

تیرے جانے پے اب کے کچھ نہ کہا

دل میں ڈر تھا ملال تھا کیا تھا

برق نے مجھ کو کر دیا روشن

تیرا عکس جلال تھا کیا تھا

ہم تک آیا تو مہر لطف و کرم

تیرا وقت زوال تھا کیا تھا

جس نے تہ سے مجھے اچھال دیا

ڈوبنے کا خیال تھا کیا تھا

جس پے دل سارے عہد بھول گیا

بھولنے کا سوال تھا کیا تھا

تتلیاں تھیں ہم اور قضا کے پاس

سرخ پھولوں کا جال تھا کیا تھا

 

Sad poetry in urdu 2 lines ;  اردو سیڈ پوئیٹری 2 لائن ان اردو
Sad poetry in urdu 2 lines ;  اردو سیڈ پوئیٹری 2 لائن ان اردو

Post a Comment

0 Comments