Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Taqwa meaning in urdu:

 

Taqwa meaning in urdu: تقوی کا مفہوم و اہمیت

توفیق الہی سے ایک کتاب میں تقوی کے مفہوم و اہمیت سے

کچھ لٹریچر پڑھنےکو ملا تو سوچا کیوں نہ اسے نیٹ پے بھی

دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جائے، اور ثواب کمایا جائے 

دوستو علماءامت نے تقوی کے لغوی معنی اور شرعی معنی کو بہت خوب اردومیں بیان کیا ھے۔ Taqwa meaning in urdu

ان کے بتائے پانچ بنیادی معنے درج ذیل ہی

1۔اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کی خاطر تا حد استطاعت کوشش کرنا ۔

2۔ضغیرہ و کبیرہ گناہوں کو چھوڑ دینا

3۔نفس کو گناہ گار بنانے والی ہر چیز سے دور رکھنا

4۔نفس کو سزا کا حقدار بنانے والی ہر چیز سے پرے رکھنا

5۔اللہ تعالی کے اوامر کو دل سے بجا لانا یا قبول کرنا اور ان کی منیہات سے گریز کرنا دور رہنا یعنی اللہ نے جن چیزوں سے منع فرمایا اس سے دور رہنا ۔

 Taqwa Importance in urdu:تقوی کی اہمیت

قرآن و سنت کی روشنی میں تقوی کی اہمیت مختلف پہلوؤں سے واضح ہوتی ہے

جن میں سے چند درج دیل ہیں۔اور یہ پہلو شاندار ہیں

Taqwa Importance in urdu    جن کوپڑھ  کے ایمان کو ترو تازہ کیا    

جا سکتا ھے۔

1۔صرف متقی لوگوں کی نیکیاں اللہ تعالی کے ہاں شرف قبولیت حاصل کرتی ہیں

اللہ تعالی کے ہاں قربانیوں کے گوشت اور خون نہیں پہنچتے ،بلکہ لوگوں کی طرف سے

تقوی ہی پہنچتا ھے۔

2۔تقوی بہترین زادہ راہ ھےوہ ہمیشہ قائم رہنے والے مقام کا زاد ھے۔

تقوی کامل ترین لذتوں اور جلیل القدرنعمتوں تک پہنچانے کا سبب ھے۔

3۔تقوی بہترین لباس ھے اوریہ لباس ہمیشہ بندے کے پاس باقی اہتاھے۔

نہ تو یہ پرانا اور باسیدہ ہوتا ھے ،اور نہ ہی مٹنے والا ھے۔

یہ لباس قلب و روح کا جمال اور خوبصورتی ہے۔

Taqwa meaning and barakat :تقوی  کی برکات

بندہ اس کے باعث اللہ تعالی کے ہاں عزت و تکریم حا صل کرتا ھے۔

جس قدر تقوی میں پختگی ہوگی اس قدر اللہ کے ہاں اس کا مقام ہوگا۔

تقوی کی بدولت انسان اللہ تعالی کا قرب حاصل کر لیتا ہے اور اس کے پسندیدہ

بندوں میں شامل ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالی کے پسندیدہ ہو جانے میں بہت انعام و کرام ھے جیسے؛

ان سے دشمنی مول لینے والوں کے خلاف اللہ تعالی کا اعلان جنگ۔

عظیم کامیابیاں۔آخرت کی کامیابیاں۔دنیا کی کامیابیاں۔خوف کا نہ

ہونا اور دنیاوی زندگی کا خوش وخرم ہونا ۔

دعاؤں کا قبول ہونا ۔آسمانوں اور زمین کا محبوب ہونا ۔

اللہ تعالی متقی اور پرہیز گار لوگوں کو دائمی نعمتوں اور مسرتوں والی

جنتوں کا حق دار بنائیں گیں۔

نیک اور برے دوست کی مثال کستوری اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہیں۔کستوری والا یا تو تمہیں تحفے کے طور پر دے گا ۔یا تم اس سے

خرید لو گے۔نہیں تو کم از کم اس خوشبو ضرور پاؤ گے۔

اور بھٹی جھونکنے والے سے تم اپنے کپڑوں کا  نقصان کرواؤگے یا

کم از کم اس سے تمہیں دھواں ضرور ملے گا ۔

Taqwa meaning in urdu:تقوی کا مفہوم و اہمیت/برکات
Taqwa meaning in urdu:تقوی کا مفہوم و اہمیت/برکات 

 

Post a Comment

0 Comments