Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Rameez Raja will not sit idly by until ،we defeats Australia in his homeland:

 آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک  سکون سے نہیں بیٹھیں گے: رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک سکون سے نہیں رہیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجا کا کہنا تھا،

 کہ عہدہ سنبھالتے ہی کئی مشکلات کا سامنا رہا، ورلڈ کپ

 پھر غیر ملکی ٹیموں کا واپس جانا بڑی مشکلات تھیں،

 ہماری نیت اچھی ہے، اس وجہ سے زیادہ پریشانی

نہیں ہوئی، ہم نے تمام معاملات کو ایک طرف رکھ

 کر کرکٹ پر بات کی۔

رمیز راجا کا کہنا تھا، کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم واپس

 گئی اور انگلینڈ نے منع کیا، تو ایشین کونسل میں آواز بلند کی،

 اجلاس میں یہ بات کی کہ کسی ایشین ملک کے ساتھ

زیادتی ہو تو سب کو اکھٹے ہونا چاہیے،ارادے ٹھیک ہو

 تو تمام معاملات  ٹھیک ہوتے ہیں۔

پاکستانی کوچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے،

رمیز راجا کا کہنا تھا کوچز پر میری کوئی حتمی

رائے نہیں ہے، کوچز کے لئے لمبے کنٹریکٹ

کرتے تو پھنستے ہیں، ہمیں کوچز نہیں چاہیں اسپیشلسٹ

 کی ضرورت پڑسکتی ہے، کوچز نچلی سطح پر لگائے

 جائیں تو زیادہ بہتری آسکتی ہے، غیر ملکی یا ملکی کوچ

 رکھنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان کو فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہوگا،

 کوچز کا ورک ٹیم کا ماحول اچھا کرنا اور ٹریننگ مہیا

 کروانا ہے لیکن ٹیم نے  اگر اوپر جانا ہے تو لیڈر کو بہادر ہونا ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کو اعتماد دیاہے،

 ورلڈکپ سے پہلے کپتان کو اس کی منشا کی ٹیم دی،

 آغاز اچھا ہو چکا  ہے لیکن ابھی بہت کام باقی ہیں،

 اگلے سیزن میں ورلڈ کی بہترین ٹیمیں پاکستانآنے کو تیا ر ہیں،

 ہر انٹرنیشنل میچ کے لیے اتنا ہی قوت  لگائیں گے

 جتنا پی ایس ایل کے لیے محنت کی ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ ہماری بہت

اچھی ہو رہی  ہے، 100 بیسٹ کھلاڑیوں کا اعلان متوقع ہے،

 ان لڑکوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ 30 ہزار روپے پاکستانی

 ماہ وار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

رمیز راجا  کا کہنا  تھا کہ آسٹریلیا سے سول اور پچز

 منگوا ئیں گیں، جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا کے اندرنہ

 ہرا لیں اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گیں۔ 

 

 Rameez Raja will not sit idly by until ،we  defeats Australia in his homeland:

Post a Comment

0 Comments