(Urdu kahanian )جوتا سنگھائی اور ہمای اصلاح پے چند الفاظ
ایک دفعہ
کا ذکر ہے کے ایک بادشاہ کے دربار میں خاکروب کا آنا ہوا
تو جیسے ہی خاکروب دربار میں داخل ہوا دھڑام سے
گرا اور بیہوش ہو
گیا۔"اردو کہانیاں" سے یہ واقعہ آپ کی نظر ہے ۔خیر
اب بھر پور کوششیں کیں گئیں
حکیموں کی خدمات لی گئیں ۔اور جو جتن ہو سکتے
تھے کئے گئے مگر
بے سود خاکروب کو ہوش نہ آیا ،تو ایک دانا شخص
درباری نے مشورہ دیا
کے اسے گندا جوتا سنگھایا جائے ،چنانچہ جوتا
لایا گیا اور خاکروب کو
سنگھایا گیا ،تو یہ جناب خاکروب صاھب عالم
بیہوشی کو خیر باد کہتے ہوئے
واپس آگئے ۔سب بہت پریشان ہوئے کے آخر یہ کیا
ماجرا ہے کے
انتہائی قیمتی ادویات سے بھی جو مسئلہ نہ حل ہو
سکا ۔وہ جوتا سنگھانے سے
کےسے حل ہوگیا ۔
دانا کے الفاظ اردو کہانیاں سے :(Urdu
kahaniyan )
تب اس دانا نے جو بات بتائی وہ سنہری حروف میں
رقم ہو گئی
اس نے کہا کے کیوں کے اس خاکروب کی ساری زندگی
بدبو دار ماحول میں گزری ہے۔
تو اچانک اسے ایسا معطر اور نفیس موحول ملا کے
اس کی طبیعت برداشت نا کر سکی
اور وہ بیہوشی کے عالم میں چلا گیا ۔اور جب دوبارہ اسے وہی ماھول دیا
گیا تو اس نے
اسے قبول کیا ،اور ہوش میں آگیا ۔
اس واقعہ سے ہمیں کچھ سیکھنے کو ملا ہے اپنے جو
خیالات ہیں پیش خدمت ہیں ۔
ہمارا سارا وقت مو بائیل اور ٹی وی کے گندے اور
لذتوں بھرے پروگراموں میں گزرتا ہے
اور جب بات آتی ہے نیکی کے راستے کی تو ہماری
طبیعت پے بوجھ بننے لگتا ہے ۔
مثلا جب ہم قرآن پاک کی تلاوت یا نماز کی طرف
جاتے ہیں تو وہاں چند منٹس کے بعد
ہماری حالت اس خاکروب کے جئسے ہونے لگتی ہے ۔اور
اس دربار جیسے ماحول کو
اپنا ذہن قبول کرنے کو تیا رنہیں ہو رہا ہوتا
۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمارا دل نیکیوں میں زیادہ لگے
اور ہمیں اس موحول سے اچھی آشنائی ہو جائے ۔
(Urdu kahanian )جوتا سنگھائی اور ہمای اصلاح پے چند الفاظ
پسندآئے تو شیئر اور بلوگ کو فولو کر دیں ۔جزاک
اللہ ۔
0 Comments