دعا کے لفظی معنی ، اورمسنوں دعائیں:
دعا کے لفظی معنی بلانا یا پکارنا کے ہیں۔شرعی
اصطلاح میں اللہ پاک سے درخواست
یا التجا کرنے کو "دعا" کہا جاتا ہے۔انسانوں کی
فظرت ہے
۔کہ وہ مشکلات ،مصائب میں
اللہ سے رجوع کرتے ہیں۔جیسا کے اللہ پاک کا
ارشاد ھے ،کہ "جب انسان کو تکلیف
پہنچتی ہے،
تو وہ
اپنے رب کو پکارتا ہے۔اور دل سے اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔
حٖضور پاک نے دعا کو عبادت کی روح قرار دیا
ہے۔دعا عبادت کی روح اور مغز ہے۔
حضور پاک ؐ
نے ارشاد فرمایا ہے :دعا عین عبادت ہے۔(ترمذی باب ماجاء فی فضل الدعا)
آدابِ دعا،قبولیتِ دعا اور
نبی پاک کی ہدایات:
دعا کیونکہ ایک اہم عبادت
ہے ،تو اس کے آداب کا خیال کرنا چاہئے۔
نبی پاک ص نے دعا کے ھوالے
سے ہدایات دی ہیں ان کو سمجھنا
انتہائی ضروری ہے۔
دعا کے قبول ہونے کی مکمل
آرزو رکھنا اور یہ یقین ہونا کے اللہ پاک نے
دعا کو قبول کرنے کا مکمل
وعدہ کیا ہے۔وہ بلا شبہ قبول فرمائیں گیں۔
حضور پاک ص نے ارشاد فرمایا
کہ:
اللہ سے اس طرح دعا کرو کہ
تمہیں اس کی قبولیت کا یقین ہو۔
اللہ تعالی سے اخلاص کے
ساتھ دعا کرنا ،یعنی اس بات
پے مکمل ایمان رکھنا، کہ
اللہ ہی ہماری ضروتوں اور
مشکلات کو حل کرنے والے ہیں۔
مسنون دعائیں اردو میں:
اَلدُّعَاءُھُوَالعبادۃُ۔ "دعا" خود ایک عبادت ہے۔
اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں ،تیری نعمت زائل ہونے ،اور
تیری عافیت کے رخ پھیر لینےاور تیرے عزاب کے اچانک آجانے ،اور تیری تمام تر
ناراضگی سے۔
اے اللہ تو ہمیں ان لوگوں میں بنا لے ،جنہوں نے تیری ذات پر
بھروسا کیا
تو ان کے لئے کافی ہوگیا اور جنہوں نے تجھ سے
ہدایت مانگی تو تو نے ان
کو نصیب فرما دی اور جنہوں نے تجھ سے مدد چاہی
تو تو نے ان کی مدد
فرمائی۔
اے اللہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنا لیں جو نیکی کریں تو خوش
ہوں
اور برائی کریں تو تجھ
سے مغفرت مانگیں
عربی فونٹ پے
کام جاری ہے ۔چند دنوں دنوں کے بعد عربی اور
اردو میں دعائیں
پیش کی جائیں گیں ۔انشا اللہ
دعا کے لفظی معنی ، اورمسنون دعائیں::Masnoon duain & importance of dua
0 Comments