Hadees
sharif/Hadees sharif in urdu /Hadees pak/Hadees pak in urdu
Hadees pak:
علم اٹھا لیا جائے گا ،جہالت اور
فتنے پھیل جائیں گے اور ہرج بڑھ جائے گا ،آپ ص سے پوچھا گیا ؟
کہ ہرج کیا ھے؟
آپ ص نے اپنے ہاتھ سے (گلے کی طرف
) اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :
اس طرح ،گویا کہ آپ نے اس سے قتل مراد لی (صحیح بخاری کتاب العلم)
خیرکم من تعلم القرآن وعلما
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے
فرمان الہی
اگر تم شکر ادا کروگے تو میں تمہیں مزید نعمتوں سے نوازدوں گا اور اگر نا چکری
کرو گےتو (یاد رکھنا)میرا عزاب یقینا بہت سخت ہے
سورہ ابراھیم آیت نمبر7
اےاللہ رب العزت ہم خطا کار ہیں تو اپنی رحمت سے ہمیں معاف کر دے
ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کرصراط مستقیم پر ڈال دے ۔اپنے رحم وکرم سے ہماری
عبادتوں ،دعاؤں کو قبول فرما ۔
نبی کریم ص نے فرمایا :(Hadees
sharief )
جب کوئی مسلمان یا کوئی بندہ یا کوئی آدمی (یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ
ارشاد فرمایا )صبح وشام یہ کہتا ہے "رضیت و با للہ ربا،وبا لاسلام دینا
،وبمحمد نبیا "
ہم اللہ کے رب ہونے اسلام کے دین ہونے اور محمد کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں تو
اللہ تعالی پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے۔
سنن ابن ماجہ 3870
رسول اللہ ص کے کھانے کے شاندار انداز(Hadees sharief in urdu )
نبی کریم نے کبھی میز پر کھانا نہیں کھایا اور نہ تشتری میں دو چار قسم کی
چیزیں رکھ کر کھائیں اور نہ کبھی چپاتی کھائی ۔میں نے قتادہ سے پوچھا ،پھر آپ کس
چیز پر کھانا کھاتے تھے ؟ بتلایا کہ
سفرہ (چمڑےکے دستر خواں پر )
(Sahi bukhari
5415)
نبی کریم ص نے معاذ رضی اللہ عنہ کع جب (عامل بنا کر )یمن بھیجا ،تو آپ نے
انہیں ہدایت فرمائی کہ مظلوم کی بد دعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا)کے اور اللہ تعالی
کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ۔
(Sahi bukhari Hadees 2448)
رسول اللہ ص نے فرمایا (Hadees pak in urdu)
جس شخص نے اپنے (مسلمان ) بھائ سے کہا :
کافر ،تو ان دونوں میں سے ایک ضرور ( ایمان سے) کفر کی طرف لوٹا ۔
مشکوۃ المصابیح بروایت سیدنا ابن عمر
رضی اللہ عنہ4815
زندگی میں بعض چیزوں کو صفحات پہ لکھنا جتنا آسان ہوتا ہے ۔ حقیقی زندگی میں
ان پر عمل کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے بعص الفاظ جب حقیقت کا لبادہ اوڑھ کر مجسم
سامنے آئیں تو ان کو دیکھنے سے ہی آنکھیں جلنے لگتی ہیں ان کو چھو کر محسوس کرنا
تو بہت دور کی بات ہے ۔
کل نفس ذائقاۃ الموت ۔
0 Comments