پاکستانی تیلی
(Urdu stories written )
جی تو دوستو ایک چار سال کی بچی کو دیکھا اور کچھ ذہن میں آیا سوچا آپ سے شئیر
کریں تو جی یہ چار سال کی بچی ماچس کو اپنے دائیں ہاتھ میں لئے الٹے ہاتھ سے تیلی
پکڑے اسے جلانے یا لگانے کی کوشش کر رہی تھی بہت دفعہ اس نے کوشش کی مگر نا کام
رہی تو میرے ذہن میں خیال آیا کے ابھی بچی ہے میچور نہیں اور ذہنی پختگی کے ساتھ
اس کے جسم میں بھی پختی نہی خیر بڑی ہوگی سیکھتی جائے گی تو کر سکے گی
اس کے بر عکس بڑے لوگ ان کی صحت ،تجربات اور ذہن میں بڑی پختگی ہوتی ہے ان سے
بڑھ کے کون تیلی لگانے کا ماسٹر ہو سکتا ہے ۔جی ہاں مرد ہو یا عورت ہم سب اس میں
ماسٹر ہیں تیلی چاہے دفتر میں لگانی ہو ،رشتوں میں لگانی ہو یا لگانی ہو اپنے کسی
بھی مفاد والے معاملے میں ہم سے کون بہتر لگائے گا ۔اور مزےکی بات بڑی سستی پڑتی
ہے یہ کیونکہ 5 روپے میں 100 تیلیاں دستاب ہتی ہیں تو ایک کتنے کی پڑے گی کوئی 5 پیسے
کی، بہت سستی پڑتی ہے اور وافر مقدار میں موجود بھی رہتی ہیں جب چاہے چلا دو ۔
اپنے آپ میں علم کی حدیں اسقدر وسیع رکھتے ہیں کے کوئی معاملہ ہو مفتیان کرام
کو چھوڑیں انہیں کیا پتہ ہم سے بہتر فتوا اور لیکچر کون دے سکتا ہے مگر بات جہاں
آجائے مفادات کی وہاں سب کچھ ہم بھول جاتے ہیں عمل اللہ ہم سے کوسوں دور۔
۔میں نے اوپر مسال دی کے بچی ہہت کمزور تھی اس سے تیلی نہیں جلائی جا سکی اگلی
سٹیج میں ہم ماسٹر ہوتے ہیں مگر اس سے ایک اگلی سٹیج ہوتی یے جہاں ھالات وہسے ہی
ہوتے ہیں جیسے اس بچی کے، یعنی ہاتھوں میں جسم میں کہاں جان باقی رہنی ہوتی ہے
یعنی بڑھاپا تو برادر کہنے کا مطلب یہ ہے صرف اس فارمولے پے نا رہیں ۔
انسانی رویئے ہیں اس میں یہ تیلیاں تو آل اور دی ورلڈ چلتی ہیں پر آخرت کا بھی
ایک نظام ہے ایک تیلی جلانے والا اللہ نے بھی وہاں رکھا ہوا ھوگا وہاں مشکل نا
ہوجائے ۔ذرا سوچئے گا ۔
چار دناں دی دنیا اے کچھ کھا لو پی لو موج اوڑا ۔اور پانی کا بلبلہ، باقی آپ سمجھ گئے ہوں گے ۔ صرف یہ پولیسی نہیں ہونی چاہئے ۔
(امریکن اور چاینیز الیکٹرونکس تیلیاں :Cloud seeding )
جی تو دوستو کچھ عرصہ پہلے امریکن نے ایک تیلی ایجاد کی تھی اور اس کے کچھ
سالوں کے بعد چائینیز نے بھی کر لی
(Pakistan urdu latest news)
چائنیز تیلی سے تو انڈیا بھی کافی پریشان تھا خیر آپ کو سسپنس میں رکھنے کی
بجائے بتاتے ہیں کے یہ تیلی کیسی تھی تو بھائی تیلی کا کام ہوتا ہے آگ لگانا اور
تباہی پھیرنا تو امریکن چائنیز ،یہ تیلی بھی آگ ہی لگاتی ہیں اور ہزاروں سکیرز میں
کھڑی فصلیں اور جنگلات کو آگ لگانا ان کی دسترس میں ہے اور جہاں چاہیں بارشیں اتنی
کروادیں ۔اتنی کے سیلابی کیفیت ہوجاے اور آپ اللہ سے معافیاں مانگتے رہیں ۔کہاں
معافیاں تو اب ان سے مانگنی پڑیں گیں ۔ہاں اس ویدر کنٹرول ٹیکنولوجی سے ایک علاقے
کے بادل بھی دوسری جگہ ٹرانسفر کئے جا سکتے ہیں ایسا کچھ پڑھا تھا میں نے کچھ غلط
لکھا ہو تو میری اصلاح فر مادیجئے گا ذرا کم پڑھا آدمی ہوں ۔
ایسا کلاؤڈ سیڈنگ سے ممکن ہے چائنا اپنا یہ موسمی پروگرام 5.5 ملین مربع میل
تک اگلے دو چار سال تک بڑھانے کا کر رہا ہے ۔
(Pakistan news urdu today)
فائنلی یہ کے تیلی پاکستانی ہو یا امریکن دوستو اس چنگاری سے محبت پیداکرنے انسانی بھلائی
رحم ،معافی اور بھلادینے میں استعمال ہو تو کیا بات ہے اور کرنی بھی چاہئے کیوںکے
دنیا میں بے ھد مسائل ہیں غربت ہے ،بیماریاں ہیں اور اولاد کے دکھ ہیں اولاد نا
ہونے کے دکھ ہیں۔زیادتیاں ہیں ۔ او رشاید لکھتا جاوں تو بہت کچھ ہے مگر
ایک دوسرے کے سکھ چین کے لئے جدوجہد ہونی چاہئے، نہیں ہو سکتی تو کم از کم کسی
کو دکھ بھی نہیں دینا چاہئے ۔ ورنہ جو بویا وہ کاٹتے تو ہم نے بہت سے لوگوں کو
دیکھا ہے ۔ اور انسان کو پوزیٹو ہونا چاہیے ۔
کچھ برا لگا ہو تو معزرت اور اچھا لگا ہو تو شیئر جزاک اللہ
0 Comments