Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 243رنز درکار

 پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 370 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اوپنر ایڈن مارکرم (59) اور راسی وین ڈیر ڈاسن (48) وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈین ایلگر (17) پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 اور جنوبی افریقہ کے 201 رنز پر ڈھیر ہوگیا جبکہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسن علی نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے دوسری اننگز میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

پاکستان

کپتان بابر اعظم ، اظہر علی ، عابد علی ، عمران بٹ ، محمد رضوان ، حسن علی ، فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی ، فہیم اشرف ، نعمان علی ، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کیپٹن کوینٹن ڈی کوک ، ایڈن مارکرم ، فاف ڈوپلیکس ، راسی وین ڈیر ڈاسن ، ٹیمبا بوما ، جارج لنڈے ، کیشو مہاراج ، کاگیسو ربادا ، انریچ نورٹی ، وین ملڈر۔



Post a Comment

0 Comments