رمیز راجہ نے قائداعظم ٹرافی کے فائنلسٹ کو ہوٹل سے نکالے جانے کا نوٹس لے لیا۔
لاہور
( نیوز4یوپاک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے جمعرات کو قائداعظم
ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو کراچی کے مقامی ہوٹل سے نکالے جانے کا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین
پی سی بی نے کہا کہ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور وہ خود اس معاملے کی
نگرانی کر رہے ہیں۔
گزشتہ
شب (بدھ) قائداعظم ٹرافی ناردرن اور خیبر پختونخوا کی فائنلسٹ ٹیموں کو ایک مقامی فائیو
اسٹار ہوٹل میں غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ ہوٹل
انتظامیہ نے بکنگ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے ہوٹل خالی کرنے کو کہا۔
اس کے
بعد قریبی ہوٹل میں نئی بکنگ کرائی گئی جہاں سے ٹیموں کو بعد میں شفٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق بدھ کو پی سی بی نے کلب روڈ پر واقع ہوٹل کو 22 دسمبر تک بک کرایا تھا جب
کہ فائنلسٹ دو ٹیموں کی مزید بکنگ پہلے سے نہیں کی گئی تھی۔
واضح
رہے کہ قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ 25 دسمبر کو ہونا ہے جو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم
میں کھیلا جائے گا۔
0 Comments