نادرا آفیسسز لوگوں کے لئے پریشانی اور باعث تکلیف
جناب ایک وقت تھا جب شناختی کارڈ صرف شناخت کے استعمال ھوتا تھا باقی اس کا کوئی کام نہیں ہوتا تھا سوائے اس کے
کے زمینوں کی رجسٹریشن یا کورٹ کچہری کے استعمال کے علاوہ اپنا فوٹو دیکھنے کے لئے استعمال ھوتا تھا اس کے
اصلی نقلی کی پہچان تو ممکن ھی نہیں ھوتی تھی ہاں خاص کر کراچی صدر چلے جاتے تو یہ بیس پچاس میں ایسا ڈپلیکیٹ
بنا دیتے کے اللہ کی پناہ آپ اس کو پہچان سکتے ۔
اس کے بعد آیا جناب جدید دور اس میں آئی نادرا سامنے اس کا ھمیں آج تک سمجھ نا آیا کے یہ میل ھے یا فیمیل
ہاں اس کے سلوک نے جب پسینے لوگوں کے نکلواِِئے تو اس کی عادتیں فیمیل جیسی ھی لگیں
خیر سوہنا نادرا کے آنے کے بعد تو ایسا انقلاب آیا کے اس نے لوگوں کا ڈیٹا جس انداز سے مرتب کیا یا سٹور کیا
اس کی مثال شاید نا ھو ۔ہر شعبے کو اس نے کرپشن سے بہت ھد تک بچایا ھوگا ۔جیسے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے لے کے
بندے کی شناخت یہ سب نادرا کے ڈیٹا سے لنک ھونے کے وجہ سے ھوا ۔ لینڈ ریکارڈ مینیج ھو گیا تو سب نادرا کے باعث۔
یہاں آٹی سے ریلیٹڈ لوگ واقعی داد کے مستہق ھیں اور وہ گورنمنٹ جس نے اس کے لئے فنڈز سے لے کے تمام ٹیکنیکل سپورٹ کی ھو گی
اب آتے ھیں اصل بات کی طرف جناب جہاں یہ تعریف کے قابل ھیں ۔وہاں اس ادارے میں بد انتظامی نے بھی
لوگوں کی زندگی بے سکوں کر دی ھے میں ذاتی طور پے سمجھتا ھوں کے اس ادارے کی دس بیس پرسنٹ بد انتظامی ھوگی
باقی اس کے لئے گورنمنٹ ذمہ دار ھے آپ کوخدا نخواستہ اگر نادرا میں کام ھو ھی گیا ھے تو بی پی کی ٹیبلیٹس تو آپ کو فورن استعمال کرنی پڑیں گے کیوں کے آگے کا منظر بڑا کٹھن آپ کے سامنے آجا تا ھے سارا سارا دن لائین لگنے کے بعد
بھی جب آپ کا نمبر نا لگے تو آپ پے کیا اثر ھوگا ۔تعلقات والوں کو شاید یہ سمجھ نا آئے لیکن عام بندہ اچھے سے سمجھ سکتا ھے ۔اور اپنی آنکھوں کے سامنے تعلق والوں کو آتے جاتے دیکھ کر سمجہھ جاتا ھے
میری انتظامیہ ،گورنمنٹ سے گزارش ھے کے اس کے تہصیل لیول پے آفیسس بڑھا ئیں اور نادرا آفیسسز کو چوبیس گھنٹے سرویسز کے لئے سہولت دیں عوام کو اور ھو سکے تو نادرا لوگوں کو ٹوکن دینے کے ساتھ مخصوص ٹائم بھی عنایت کرے
تاکے بیمار لوگ اور دوسرے لوگوں کا وقت بچ سکے ۔نادرا کی موبائل سروس بڑی زبردست سروس ھے اسے بڑھا کے
اور اچھا کر کے نادرا پر بوجھ کو کم کیا جا سکتا ھے ۔ٹوکن ریٹس بھی چاھے تو انتظامیہ بڑھا سکتی ھے لوگ اس کے لئے بھی لوگ تیار ھیں تو باقی رہ کیا جاتا ھے ۔اشد ضرورت اس امر کی ھے کے اس ادارے میں آصلا حات کی جائیں
سجاد اھمد سومرو
0 Comments