اسلام آباد: وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت "نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹر" کے خصوصی
اجلاس میں تعلیمی اداروں
کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں شامل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے- کہ ملک میں
کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے گزشتہ فیصلے کے مطابق نویں سے
بارہویں جماعت تک کے لیے 18 فروری سے ہی کھولے جائیں گے۔
تاہم پرائمری اور مڈل جماعتوں یعنی پہلی سے آٹھویں تک کے طلبہ کے
لیے اسکول پہلی فروری سے کھولے جائیں گ- جبکہ جامعات بھی یکم فروری سے دوبارہ کھل
جائیں گی۔
دوسری جانب وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تمام صورتحال
پر ایک بار پھر غور کیا جائے گا جس میں شہروں میں کورونا کی شرح دیکھ کر مزید
فیصلے کئے جائیں گے۔
شفقت محمود نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ اس سال کسی طلباء کو بغیر
امتحان لیے پاس نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا
تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے تاہم طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے- حتمی فیصلہ
صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
0 Comments